ملتان، 17 اگست (اے پی پی ):کمشنرملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر میونسپل سروسز پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے کی۔اجلاس میں میونسپل سروسز پروگرام کے تحت لوکل کونسل کے فنڈز اور تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن وقاص خان خاکوانی نے میونسپل سروسز پروگرام فیز 1 کی تمام سکیمیں 15 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیز 1 کی سکیموں کی تکمیل کے بعد فیز 2 شروع کیا جاسکے گا۔
تمام سکیموں بارے ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈویلپمنٹ افسران نے بتایا کہ ضلع ملتان کی 51 کروڑ روپے کی 192 سکیموں میں 76 مکمل کی جاچکی ہیں جن کی تکمیل میں 38 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔خانیوال کی 40 کروڑ کی 345 سکیموں میں 163 سکیمیں مکمل جبکہ 26 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ،م کئے جاچکے ہیں۔۔ضلع وہاڑی کی 25 کروڑ 58 لاکھ کی 193 سکیموں میں 81 سکیمیں مکمل کی جاچکی جبکہ 17 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔پروگرام میں ضلع لودھراں کی 21 کروڑ 56 لاکھ روپے کی 245 سکیمیں شامل ہیں جن میں متعدد سکیموں کی تکمیل پر ابتک 16 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔اس پروگرام کے تحت ڈویژن کی میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسلز،میونسپل کمیٹیوں میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
وی این ایس ، ملتان











