ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

110

ملتان،20 اگست(اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کی آفس آمد پر پولیس دستے  نے سلامی بھی  دی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے پولیس کا انتظامی یونٹ قائم کردیا گیا ہے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب  آفس مکمل طور خود مختیار ہے ۔

انہوں نےکہا کہ جنوبی  پنجاب میں  پولیس افسران کی تعیناتی بھی   مکمل کر لی  گئی  ہے،جلد گزیٹیڈ سٹاف بھی مل جائے گا،میرا دفتر عوام کے لیے زحمت نہیں رحمت بنے گا،  پولیس سے متعلقہ مسائل ملتان میں ہی حل کئے جائیں گے ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل  نے کہا کہ کوشش ہے خیبرپختونخوا والا پولیس نظام جنوبی پنجاب میں متعارف کرایا جائے،آج  جنوبی پنجاب کے انتظامی یونٹ کے قیام کی جانب دوسرا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا مشکور ہوں جن کی جانب سے بھرپور تعاون ملاکل بہاولپور میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کا افتتاح ہوگا۔

 انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام ضلعی پولیس سربراہان سے میٹنگ ہوگئی ہے ، عاشورہ کے موقع پر کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے  بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ  انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں  نے کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کرینگے،محرم الحرام کے سلسلہ میں بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے نئے پولیس سسٹم سے پولیسنگ میں بہتری آئے گی۔