اسلام آباد ، 20اگست (اے پی پی ): ملک بھر میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 33 ہزار 100ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 784 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا جبکہ گزشتہ6 ماہ میں 11 لاکھ15 ہزار 637 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔
نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل اب بھی موجود ہے ۔











