ملتان؛ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ آپریشن،8 فلور ملز کو سیل کردیا گیا

178

ملتان ،24 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی میں ملوث فلور ملز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے

دوران ضلع میں 8 فلور ملز کو سیل کردیا گیا ،فلور ملوں میں موجو ہزاروں من گندم ضبط کر لی گئی ہیں سیل ہونیوالی فلور ملز میں یونائٹڈ فلور مل،ابرا فلور ،گرین فلور مل قادر پوراں شامل ہیں سندھو فلور مل مغدوم رشیداور چوک ناگ شاہ کے قریب واقع الخیر فلور مل اور سیفل فلور مل بھی سربمہر کردی گئیں  ہیں ۔

کارروائی دوران یوسف فلور مل موضع لطف پور شجاع آباد کو بھی سیل کردیا گیا ،غریب نواز فلور جلال پر پیروالا بھی سیل،2 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فلور ملز میں موجود گندم کا ضبط کیا گیا ذخیرہ  محکمہ خوراک کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کسی فلور مل  کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی شہریوں کو20 کلوگرام وزن کے آٹے کا تھیلا860 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔

 عامر خٹک نے کہا کہ اگر کسی شہری کو آٹے کے نرخ کے حوالے سے شکایت ہو تو براہ راست مجھ سے رابطہ کرےآٹے کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،حکومت گندم کی سبسڈی پر کروڑوں روپے  خرچ  کررہی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ محکمہ خوراک ضلع میں  فلور ملز کو روزانہ 100 کلوگرام وزن کی7ہزار بوری  گندم کا کوٹہ فراہم کررہا ہے۔تحصیل صدر کے ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے فلور ملز پر چھاپہ مارا گیا اور  محکمہ اینٹی کریشن،پولیس،سپیشل برانچ ،محکمہ خوراک کے افسران اور ڈیفنس فورس بھی ٹیم میں شامل تھی۔

 شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد زبیر اور غلام سرور نے چھاپہ مار ٹیموں کی قیادت کر رہے تھے۔