مظفرگڑھ ، 26 اگست(اے پی پی ):کمشنر ساجد ظفر ، آر پی او عمران احمر نے یوم عاشور کے سلسلے میں مظفرگڑھ کا دور کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم گئے اور مظفرگڑھ، کوٹ ادو، علی پور، جتوئی سمیت شہر کے تمام محرم روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جا جائزہ لیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کی مین امام بارگاہ مہاجرین جہاں سے 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا کا بھی دورہ کیا۔
مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے آنے والے تمام آفیسران کو خوش آمدید کہا ۔آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے انجمن تاجران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کے محرم الحرام کے ان ایام میں تمام امام بارگاہوں اور مساجد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا محرم کے تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں آپ مرکزی انجمن تاجران کے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔
کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی کورونا جیسے وبا کو بھولنا نہیں چاہئے اس کے وار ابھی بھی جارہی ہے کچھ دن پہلے ہی ناران کاغان کے کچھ ہوٹلز کو کورونا کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے اس لیے ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر نے مظفرگڑھ میں تمام امام بارگاہوں کے محرم روٹس پر صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ آر پی او عمران احمرنے تمام امام بارگاہوں اور مساجد پر بہترسیکورٹی فراہم کرنے تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔











