سکھر؛ڈی آئی جی کامحرم الحرام جلوس کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے میدان کربلاروہڑی کا دورہ

99

 

سکھر،28اگست(اے پی پی):ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور کمانڈنٹ رینجرزنے 8 اور 9 محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلوس کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے میدان کربلاروہڑی کا دورہ کیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق دورہ کے دوران 8 اور 9 محرم الحرام کو نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں امام بارگاہ شاہ نجف اور کربلا میدان میں کیے گئے فول پروف حفاظتی انتظامات اور ممکنہ خطرات کے پیشہ نظر تشکیل دیے گئے لائحہ عمل پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

ایس ایس پی سکھر نے جلوس کے حفاظتی انتظامات پر ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کو تفصیلی بریفنگ دی۔جلوس کے گزرگاہوں  کے ارد گرد دیگر راستوں کو کھاردار تاروں سے بند کیا جائیگا،جلوس گزرگاہ سے منسلک تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا، ماتمی جلوس کے دوران ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا اور تین چیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے جہاں سے عزادار کو تلاشی  کے بعد گزارا جائیگا ،دورے کے دوران ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر اور زمیدارون سے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

بعدازاں ایس ایس پی سکھر نے شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران کو سیکیورٹی پلان کے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ۔