احمدپورشرقیہ؛ محرم الحرام کے سلسلہ میں امن امان برقرار رکھنے کیلئے  پولیس  کیجانب سے فلیگ مارچ کا   انعقاد

120

احمدپورشرقیہ، 28 اگست (اے پی پی ):  محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر اور گردونواح میں امن امان برقرار رکھنے کے حوالہ سےڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ بختیار احمد کی قیادت میں سرکل پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیاگیا ۔فلیگ مارچ دفترِڈی ایس پی سے شروع ہوکر  اوچ شریف خیر پور ڈاہا ہتھیجی چوک پل صدیق آباد عالیواہن سے پل فاروق آباد چوک  سے  ہوتا ہوا  واپس دفترِڈی ایس پی پر اختتام   پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ صدر،ایس ایچ اوتھانہ اوچ شریف ،ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید رینجرز، ایلیٹ فورس، اسسٹنٹ کمشنر سمیت ریسکیو1122،سکیورٹی برانج، سپیشل برانچ اور دیگرقانون نافذکرنے والےاداروں کےاہلکاروں نےشرکت کی۔