اطاعت خداوندی میں ہی انسان کی کامیابی کا راز چھپا ہے: ڈاکٹر خالد مسعود کا محرم کے حوالے سے خصوصی پیغام

146

پشاور، 28اگست(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے میں محرم الحرام اور یوم عاشور کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور اس مہینے کی شروعات سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اطاعت خداوندی میں ہی انسان کی کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ انتظامیہ نے عاشور کے حوالے سے عزاداروں کی بہترین اور فوری طبی امداد کے لئے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔

پلان کے مطابق طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ، 400 سے زائد طبی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کورونا سے بچنے کے لئے طبی عملے کو پی پی ای کیٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ اسطرح  ایل آر ایچ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم، ہسپتال کے اندر حالات کی مسلسل نگرانی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے جبکہ عزاداروں کو گھر پہنچانے کے غرض سے 20 ایمبولینس تیار کھڑی رہینگی۔