کوہلو : لیویز فورس کی بروقت کارروائی، تخریب کارروں کے ٹھکانے  سے   بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

144

کوہلو، 29 اگست (اے پی پی ): لیویز فورس نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ماوند کے علاقے مخی نالہ میں بروقت کارروائی کرکے تخریب کارروں کے ٹھکانے  سے   انڈین اور روسی ساختہ اسلحہ سمیت  بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل اور رسالدار میجر شیر محمد مری نے لیویز لائن میں میڈیا کے سامنے اسلحہ پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان لیویز فورس نے تحصیل ماموند کے علاقے مخی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دہشتگرد اسلحہ و گولہ بارود بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے ۔

انہوں  نے  کہا کہ اسلحے میں اینٹی ٹینک بم 12 عدد، ایل ایم جی روسی  ساختہ 1 عدد،ایل ایم جی کارتوس 17500،  82 مارٹر گولے 48 عدد و دیگر اسلحہ و گولہ بارود شامل ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ علاقے میں لیویز کیو آر ایف کی تخریب کاروں کی سرکوبی کےلئے کاروائیاں جاری رہیں گی جبکہ دہشتگردوں کی تعاقب جاری ہے جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لائے  جائینگے  ۔