کمشنر فیصل آباد ، ریجنل پولیس آفیسر اور آرمی افسران  کا  دورہ چنیوٹ ، یوم عاشورہ  پر سیکیورٹی انتظامات کا   جائزہ  لیا

76

چنیوٹ ، 29 اگست(اے پی پی ):کمشنر فیصل آباد عشرت علی ، ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ اور آرمی افسران  نے  چنیوٹ  کا  دورہ کیا  ،  جہاں   ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے یوم عاشورہ کے جلوسوں سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر فیصل آباد نے  یوم عاشورہ کے تمام پروگرامز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت  کی ۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او  نے  آرمی افسران کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ کا  بھی  دورہ کیا  اور  سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔