سکھر،29اگست( اے پی پی ):روہڑی میں پانچ سو سالہ تاریخی ضریح اقدس کا ماتمی جلوس جاری ، جلوس میں لاکھوں عزادار شریک ہوئے ہیں،جلوس میں ضریح اقدس کے علاوہ دیگر تعزیئے، الم پاک اور ذوالجناح بھی شامل ہیں،منڈو کھبڑ سے شروع ہونے والا ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران کئی عزادار زخمی و بے ہوش ہو گئے جنہیں اسکاو ٹس کیمپز میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، ماتمی جلوس کے روٹ کی گلیاں اور محلے سیل ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کے اڑھائی ہزار سے زائد جوان تعینات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے ماتمی جلوس کی نگرانی کی جاری ہے، ماتمی جلوس میں آنے والوں کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جاری ہے۔











