ملتان ،01 ستمبر(اے پی پی ): پٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان نے دریائے چناب کے کنارے واقع مواضعات محمد پور گھوٹہ،قاسم بیلہ اور جلال آباد کا دورہ کیا جبکہ ڈی سی اور سی پی او کا چناب چوک اور شیر شاہ فلڈ بند کا معائنہ بھی کیا۔
اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سی سٹی عابدہ فرید اور اے سی صدر شہزاد محبوب ریونیو آفیسر سہیل کھوکھر،محکمہ صحت،لائیو سٹاک،ریسکیو کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں فلڈ فائٹنگ کے لئے دو ماہ سے تیاری جاری ہےدریائے چناب کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع ملتان میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح کم ہورہی ہےدریائے چناب میں ملتان کی حدود سے اس وقت ایک لاکھ55 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔توقع ہے کل سے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو جائے ۔
گیڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں13 مقامات پرفلڈ ریلیف کیمپس لگا دئے گئے ہیں ریسکیو 1122دریائی علاقے میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہےجانوروں کی ویکسینشن کا کام جاری ہے۔
سی پی او نے کہا کہ پولیس کو دریائی علاقوں میں پٹرولنگ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔محمد حسن رضا خان نے کہا کہ دریائی علاقوں میں لوگوں کے مال اور مویشیوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی دریائے چناب کے ساتھ اہم گزر گاہوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پولیس لوگوں کے انخلاء میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔











