اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے   بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس پبی کی  ملاقات

162

اسلام آباد،02 ستمبر(اے پی پی ): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس پبی نے بدھ   کو    یہاں   ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے سپیکر کو مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ سپیکر نے غریب مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے اور سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان بیت المال کے کردار کو سراہا۔س

پیکر اسد قیصر نے حکومت کے کمزور افراد کی مدد کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے ذریعے ہمیں پاکستان میں انسانیت کا نظام لانا ہے جس میں غریبوں کو مساوی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غریبوں اور کمزور طبقے کو اوپر لانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔