بہاولنگر: ملک بھر  کی  طرح صحراءچولستان میں بھی پولیو مہم جاری

88

بہاولنگر، 24 ستمبر (اے پی پی ): ملک بھر  کی  طرح صحراءچولستان میں بھی پولیو مہم جاری ، پولیو ورکرز ٹیمیں چولستان کے دور دراز ٹوبہ جات جھونپڑیوں میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے پہنچ گئی، ۔ چولستان  کی تپتی  صحرا میں شدید گرمی  بھی پولیو ورکرز کا عزم نہ روک سکی ،   دور دراز علاقوں میں آباد لوگوں نےپولیو قطرے پلانے کے لئے ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وحید افسر باجوہ  نے چولستان کی یونین کونسل کا دورہ  کیا، جہاں انہوں  نے  مہم کا جائزہ لیا اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا۔ سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے ،ضلع بھر میں 5 لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔پولیو مہم کا 100 فیصد سے زائد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا  ہے ۔