وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

122

لاہور، 29 ستمبر(اے پی پی): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو ملک بھر میں انفرادی مقام حاصل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری اکیڈمی، پروفیشنلز کی ایڈوانس ایجوکیشن اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ویٹرنری یونیورسٹی میں ملک بھر سے سٹیک ہولڈرز کوملکی اور غیرملکی ویٹرنری سپیشلسٹ سے ٹریننگ دی جائے گی۔ ویٹرنری اکیڈمی، لندن کے رائل ویٹرنری کالج کے اشتراک سے فیکلٹی کو ٹریننگ سر ٹیفکیٹ مہیا کررہی ہے۔ اس اکیڈمی میں 16 ڈومیسٹک اور لوکل ٹریننگ اور 5 انٹرنیشنل ٹریننگ کااہتمام کیاگیاہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی میں 8 آن لائن کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔  سردار عثمان بزدار  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ ویٹرنری اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہمارے ویٹرنری سپیشلسٹ پیشہ وارانہ امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دیں گے اور ملکی ترقی میں اپنابھرپور کردارادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب ظفر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک فیصل جبوانہ، پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک رانا شہباز احمد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔