مظفرگڑھ، 4 اکتوبر(اے پی پی): تھانہ سنانواں کی چوکی سلطان کالونی پولیس کی چور گینگ کے خلاف کارروائی، مرکزی ملزم سمیت 2 مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری کی گئی 10 لاکھ مالیت کی ادویات برآمد کرا لی گئیں ہیں ،ملزمان چلتی ہوئی گاڑیوں سے سامان اتارتے تھے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او عصمت عباس اور انچارج چوکی ضیغم عباس کو شاباش دی ہے۔











