ملتان، 16 اکتوبر (اے پی پی):سی ٹی او کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے عوام کو سڑکوں پر لین لائن سے متعلق آگاہی دی۔عوام الناس کو مائیک کے ذریعے آگاہی دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی لین میں رہ کر سفر کریں تاکہ آپ ہر طرح کے حادثات سے محفوظ رہے سکیں،اسٹاپ لائن سے پیچھے گاڑیوں کو روکیں اور موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازم کریں تاکہ آپکی زندگی محفوظ رہے،حادثہ ہونے کی صورت میں ہیلمٹ دماغی چوٹ سے بچاتا ہے۔
آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہمیشہ گاڑی کو اور ٹیک کرتے ہوئے اشاروں کا استعمال ضرور کریں تاکہ آپ ہر طرح کے حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔











