گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات

93

لاہور، 20 اکتوبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی اور ساحل سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا پاک فوج پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے جذبے، ولولے اور غیرت کا نام ہے، دشمن کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بائیس کروڑ عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو انتہائی کامیابی، کامرانی اور خوش اسلوبی سے ادا کر رہی ہے۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہا وطن عزیز کی سرحدوں، ساحلوں، میدانوں اور پہاڑوں کی حفاظت فوج کے جوان اپنے ایمان، قوت اور طاقت سے کر رہے ہیں۔