تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرخان

259

موسیٰ خیل،20 اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرخان نےکہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،سرکاری اسکولوں کا تعلیمی بہتری میں سب سے زیادہ کردار ہے ۔ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں موجود اسکولوں کی بھی نگرانی کریں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے موسیٰ خیل ہائی سکول کنگری میں منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر والدین بند اور غیر فعال اسکولوں اور ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے بارےمیں متعلقہ حکام کو شکایت درج کروائیں تاکہ وہ اپنے ڈیوٹی دینے پر مجبور ہو جائیں گے ، ٹیچرز تعلیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں جب ٹیچرز تعلیمی بہتری کیلئے خلوص سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں کہ جب یہاں تعلیمی ترقی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم معیشت سمیت کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے ہائی سکول کنگری کے انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کا اعلان کیا ،سکول پہنچنے پر ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان کا زبردست استقبال کیا گیا ، بچوں نے گل دستے پیش کیے ۔طلباء نے پی ٹی شو پیش کیا اور سپاسنامہ بھی پیش کیا گیا ۔ہیڈ ماسٹر نے ڈپٹی اسپیکر اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر معتبرین علاقہ بھی موجود تھے ۔