میرپورخاص،27اکتوبر( اے پی پی):ڈویژنل کمشنرعبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے جو ناقابل برداشت ہے ان کو ظلم کا جواب جلد ملے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے 27اکتوبر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منانے اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کو ہمارے نوجوانوں،طلبہ وطالبات اورعوام کے جذبات کو سمجھنا چاہئے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا تب تک خاموش نہیں بیٹھیں گے کشمیر کی آزادی کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیارہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس ذوالفقارلاڑک نے کہا کہ میرپورخاص کے عوام سول سوسائٹی میڈیااورسرکاری ملازمین،اساتذہ اورطلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کیاہے کہ پورے ملک کی طرح میرپورخاص کے لوگ بھی کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم جاری ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو غاضبانہ قبضہ کیا ہے اس کے خلاف پاکستان کے عوام اخلاقی اورسیاسی طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے امید کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو ضمیر جاگے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا جائز حق ملے گا ریلی میں ڈپٹی کمشنر سلامت میمن، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑہ، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمدخان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنرسندھڑی سلیم شیخ،محکمہ تعلیم، زراعت، روینیو، انفارمیشن، سوشل ویلفیئرسمیت دیگر محکموں کے ملازمین،سول سوسائٹی، طلبہ وطالبات اورعام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔











