ملتان ،27 اکتوبر (اے پی پی ):پرائم منسٹر پورٹل پر آنیوالی شکایت کے ازالہ کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہواایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران کی
نے شرکت کی،اس موقع پرپی ایم پورٹل پر شکایت کے ازالے کے حوالے سے کردار ادا کرنیوالے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران شکایت کا بروقت ازالہ کریں،جن شکایت کے جواب پر سائلین نے عدم اطمینان کیا ہے ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔











