شجاع آباد،29 اکتوبر (اے پی پی ): شجاع آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ، پولیو مہم کا آج تیسرا دن ہے ، مہم کے دوران 9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کامیاب بنانے کے لئے 2281 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ورکرز کو ہدایات دی گئی،پولیو ورکرز کو بتایا گیا کہ شہر اور دیہات میں اور سکولوں میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور بچوں کو معزور ہونے سے بچنے کے لیے ان کے والدین کو آگاہی بھی دیتے رہیں۔
پولیو ورکرز کو بتایا گیا کہ کرؤانا وائرس سے محفوظ رہنے کے بارے میں بھی شہریوں کو آگاہی دیں اور سو فیصد ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کریں۔











