ملتان:کمشنر کا مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ، آٹے اور چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا

89

ملتان،  11 نومبر (اے پی پی):  ڈویژنل انتظامیہ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور آٹے،چینی کے کوٹے اور فروخت بارے دوکانداروں سے بات چیت کی۔انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کی سرزنش کی اور جرمانے بھی کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں۔

کمشنر نے سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمودنے مدنی سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا اورچینی کی محدود سیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بازار انچارج کی سرزنش بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حسب مانگ چینی فروخت کی جائے،حکومت پنجاب نے چینی کی سیل اوپن کر دی ہے۔