جیکب آباد ،3دسمبر (اے پی پی):جیکب آباد میں احساس کفالت سینٹر پر تعینات پولیس اہلکار اصغر ملک اور فدا حسین بھٹو نے انسانی بھلائی کی مثال قائم کردی۔ضعیف مستحق خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر کفالت پروگرام کے پیسے دلواکر ورثاء تک پہنچایا۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے احساس کفالت سینٹر پر رش اور ہجوم میں بھوڑہی ضعیف خاتون کو پریشان دیکھ کر پولیس اہلکار اصغر ملک اور فدا بھٹو نے اپنے کندھوں پر اٹھاکر لائن میں کھڑے رہے اور کفالت پروگرام کے پیسے دلوائے اور اپنے ورثاء تک ضعیف خاتون کو پہنچایو تو ضعیف بھوڑی اماں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کفالت پروگرام کی مدد کے پیسے دینے پر دعائیں دیں اور شکریہ ادابھی کیا ،پولیس اہلکاروں کو بھی دعائیں دیتی رہی،پی ٹی آئی تحصیل رہنماء گوہر دشتی نے احساس کفالت سینٹر پہنچ کر دونوں پولیس اہلکاروں شاباس دی اور اچھا عمل کرنے پر ان کو انعام کے طور پر کیش پیسے اور پہولوں کے مالائیں بھی پہنائیں.











