اوکاڑہ،07 دسمبر(اے پی پی ):نواحی علاقہ36 جوڑے روڈ نزد 6 فور ایل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، کارروائی کے دوران ریسکیو ٹیم نے نعش کو ڈی ایچ کیو ساؤتھ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جان بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سکندر ولد خادم حسین (20سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ 42 ٹو ایل کا رہائشی تھا۔











