جیکب آباد : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع  یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

87

جیکب آباد،10 دسمبر (اے پی پی ): انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امن  کونسل کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی شہید اللہ بخش پارک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے     کشمیر بنے گا پاکستان  اور  بھارت سرکار اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کے شرکاءنے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہی آواز پر اپنے افواج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔