اسلام آباد،10دسمبر (اے پی پی):امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیرکونینوری متصودہ اور مصر کے سفیر طارق محمد ڈاحروغ نے الگ الگ ملاقا تیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں سفیروں نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نےچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔نیول چیف اور معزز مہمانوں نے خطے کی میری ٹاٸم سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔











