کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد

79

 غذر،05 جنوری  (اے پی پی ):   نیو  کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے  آغاز   کے سلسلہ میں لولکل گورنمٹ اور واٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان کے تحت متعلقہ ادراورں کے آفیسران کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر غذر ضمیر عباس نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا اہم منصوبہ شروع کرکے ملک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، اس لیے ہم سب کا بھی فرض ہے کہ تمام ادارے ملکر اس اہم منصوبہ  کو کامیاب بنائیں۔