ملتان؛ڈپٹی کمشنر کی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے اداروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

63

ملتان، 5جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے اداروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ جس آفس، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو اسے سیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اداروں کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرنیکا نوٹس جاری ہوتا ہے وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کسی سرکاری یا نجی ادارے کی انتظامیہ کاغیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام محکمے ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا گزشتہ دو ہفتوں میں 6 انڈور مقامات سے ڈینگی لاروا ملا ہے،ڈینگی بارے پی ایم پورٹل پر کوئی شکایت زیر التواء نہیں۔

اجلاس میں اے سی شجاع آبادمحمد زبیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ڈاکٹرعطاء الرحمان بھی شریک ہوئے۔