ملتان، 05 جنوری (اے پی پی ):یوم حق خوداریت کشمیر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سنٹر میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے حصہ لیا،بچوں نے کشمیریوں کے حق خوداریت اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق حق خوداریت اور حصول آزادی کشمیریوں کا حق ہے۔











