اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  سے اسپیکر گلگت بلتستان سید امجد علی زیدی   کی ملاقات

100

اسلام آباد،05جنوری  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہ کہ حکومت  گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، سی پیک میں گلگت بلتستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان  کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کر کہ عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اسپیکر نےگلگت بلتستان  میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے سی پیک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ سی پیک کے تحت تعلیم کے شعبے کے لیے ایک بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور اسٹاف کو اپنی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پارلیمنٹری سروسز (پیپس) سے استفادہ کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان کے اسپیکر امجد علی زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، گلگت بلتستان میں حالیہ الیکشن 2020 کے بعد قائم ہونی والی پی ٹی آئی کی حکومت جی بی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے۔

 امجد علی زیدی زیدی نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی سے گلگت بلتستان کی عوام کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امجد علی زیدی کو اسپیکر اور  نذیر احمد کو ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی