اوکاڑہ؛ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  یوم حق استصواب رائے  کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

119

اوکاڑہ،05جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خان کے زیر قیادت  یوم حق استصواب رائے جموں کشمیر کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی۔

 اس موقع  پر شرکاء سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جو قراردادیں کشمیریوں کے حق میں ہیں اسکے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہئے اس سلسلہ میں ہم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ریلی میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبااصغر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ظفر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی سمیت مختلف محکموں کے آفیسرز اور اہلکاران  بھی شامل تھے ۔

ریلی دفتر ڈپٹی کمشنرسے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی۔