ایبٹ آباد،06جنوری(اے پی پی):حالیہ برفباری کے بعد ایبٹ آباد مری روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دی گئی ہے ، گلیات ٹاونز بھی مکمل کلئیر ہیں اور سڑک سے برف کو مکمل صاف کر دیا گیا۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق سیاح اور مقامی افراد دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں،مدد و رہنمائی کیلئے جی ڈی اے ہیلپ لائن مکمل فعال ہے۔











