پی ڈی ایم کا ملین مارچ ہوتا نظر  نہیں آتا؛ گورنر پنجاب چوہدری سرور

68

گجرات، 8 جنوری (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے   کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2023 تک حکومت کا مینڈیٹ ملا ہے، پی ڈی ایم کا ملین مارچ ہوتا نظر  نہیں آتا، ملین مارچ ہوا تو حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

 جمعہ کو   یہاں  میڈیا  سے   گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ ہم مدت پوری کر کے عوام کے پاس جائیں گے،  پنجاب میں ہیلتھ کارڈز متعارف کرادیا ہے، ہیلتھ کارڈ ہولڈر  7 لاکھ 20 ہزارروپے تک علاج کرا سکے گا، روزگار پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کیطرف سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،  پی ڈی ایم کا ملین مارچ ہوتا نظر  نہیں آتا، ملین مارچ ہوا تو حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی،  کرونا کی صورت حال میں جلسے نہیں احتیاط کرنا چاہیے اور پی ڈی ایم کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔