پشاور، 7جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے مردان میں بچے کو پولیو ویکسین پلا کر 11 جنوری سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
مہم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مہم میں پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ 5 سال تک عمر کے
تین لاکھ چوراسی ہزار ایک سو اناسی بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گےجس سے بچوں کی قوت مدافعت کو تقوعیت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے 1464 پولیو ٹیموں سمیت 716 سپر وائیزری ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہےجنکی سیکیورٹی کیلئے تقریبا 2238 پولیس اہلکار بمعہ کیو آر ایف تعینات کئے گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ پولیو ٹیمیں مہم کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدراد کرتے ہوئے گھر گھر جا کر 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور چھ ماہ سے لیکر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول دینگی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس نیک محمد و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مجیب الرحمٰن، این سٹاپ افیسر ڈاکٹر زیشان سمیت دیگر ہیلتھ سٹاف و میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔











