کسی کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی: مشیر خوراک میاں خلیق الرحمان

74

پشاور، 18جنوری(اے پی پی): محکمہ خوراک نے مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر کے مرغیاں تلف کردیں۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان کو اطلاع ملی کہ باچا خان چوک (چرگانو چوک) میں ایک گروہ مردہ مرغیوں کو ذبح کر کے پھندو روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈیلروں کو سپلائی کر رہا ہے جس پر متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز  تسبیح الللہ اور واجد علی  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گروہ اور پھندو روڈ کے 2 ڈیلروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 5 سو سے زیادہ مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر تلف کردیں جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کردیئے۔

 مردہ مرغیوں کے پیس بنا کر مختلف بازاروں میں فروخت کرنے سمیت شوارما اور دیگر اشیاء میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے کارروائی اور گرفتاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ا