ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک چھت کے نیچے تمام معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ریٹیل فارمیسی کا افتتاح 

87

پشاور،18 جنوری(اے پی پی): پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں  میں ایک چھت کے نیچے تمام معیاری ادویات کو ممکن بنانے کیلئے ریٹیل فارمیسی قائم کردی گئی جسکا آج یہاں باقاعدہ طور پر افتتاح پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب چیف ایگزیکٹیو ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ/کے ایم سی /کے سی ڈی اور ڈین خیبر میڈیکل کالج نے کیا۔

  اس موقع پر اُن کے ہمراہ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم ، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر  اور دیگر منیجریل سٹاف موجود موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارمیسی موجودہ بورڈ آف گورنر کا خواب تھا، جسے پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم نے 6 دسمبر 2020 کو ایکٹنگ چارج ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایک مہینے کے اندر اس فارمیسی کو مکمل کرکے اس خواب کو پورا کیا۔ اس فارمیسی سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ او۔پی ۔ڈی کے مریض بھی مستفید ہونگے اور انکو معیاری ادویات کم قیمت پر میسر ہونگی۔ دور جدید کی ریٹیل فارمیسی کے انعقاد کا مقصد مریضوں  کو  معیاری ادویات  اور  آلات جراحی رعایتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر محمود نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ بورڈ آف گورنر ہمہ وقت کوشش کر رہی ہے کہ وہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ کو مکمل مالی اور تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ  دیگر امور میں بھی مددفراہم  کر رہی ہے۔ موجودہ بورڈ آف گورنر نے پہلے سے اجازت دی ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے اور نامکمل پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس ہسپتال کو بین الاقومی معیار کا ہسپتال بنایا جاسکے۔

محکہ صحت سے فارمیسی لائسنز اور دیگر ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فارمیسی لائسنز کے مطابق 5نئے فارماسسٹ ، 4 فارمیسی ہیلپر  اور 3 کیشئر بھرتی کیے گئے جو 24 گھنٹے ہر شفٹ میں  ڈیوٹی انجام دینگے۔ یہ ریٹیل فارمیسی ہسپتال کے  منیجر فارمیسی سیما ثمین کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ریٹیل فارمیسی کا قیام موجودہ انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج تھا مگر ٹیم کے ٹی ایچ کی انتھک محنت اور بورڈ آف گورنر کی معاونت سے اس کو مکمل کیا گیا۔

مستقبل قریب میں اس فارمیسی کی دو دیگر شاخیں بھی کھولی جائے گی۔ ایک آپریشن تھیٹر کے بلکل سامنے اور دوسری ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جس سے آپریشن تھیٹر اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے مریضوں کو ایک چھت کے نیچے تمام ادویات میسر ہونگی۔