شجاع آباد، 18 جنوری(اے پی پی ): تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ یو پیک کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے لئے 9 ماہ سے 15 کی عمر کے بچوں کو لگوانے کا پلان تیار کیا گیا۔
اجلاس میں امام مسجد، سکول ٹیچرز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں یکم فروری سے 15فروری تک شروع ہونے والی ٹائیفائیڈ ویکسین کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راود نور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر نے سول سوسائٹی اور امام مسجد سے درخواست کی کہ کیمونٹی میں ٹائیفائیڈ ویکسین کے حوالے سے آگاہی پہلائیں اور لوگوں کو ویکسین لگاوانے کے لیے قائل کریں، ٹائیفائیڈ بارے آگاہی پھلائیں اور موذی مرض سے بچاؤ کے محکمہ ہیلتھ کا ساتھ دیں۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر کی دو شہری یوسی میں ویکسین لگائی جائے گئی ،ویکسین 09ماہ سے 15سال کی عمر کے بچوں کو لگائی جائے گئی جس کے لیے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے 30ٹیمیں کام کریں گی۔دونوں یو سی کے 42ہزار سے زاہد بچوں کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ لگایا گیا ہے۔اجلاس میں امام مساجد اور ٹیچرز میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔











