ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس

75

ملتان، 19جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس ہوا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کریں اور  ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،پورٹل پر آنیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  کہ  ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جاری ہونیوالے نوٹس پر عملدر آمد نہ کرنیکی صورت میں ایف آر درج کرائی جائیگی، بریفنگ میں کہا گیا کہ  ڈینگی سرگرمیوں بارے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے،ڈینگی سرویلنس بارے سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ  ہدایت اللہ خان سمیت  اے سیز عابدہ فرید،مدثر ممتاز اور محمدزبیر بھی شریک ہوئے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈی ایچ، ڈاکٹرعطاء الرحمان اور تمام  متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔