اوکاڑہ؛ ریسکیو1122 نے  دریائے ستلج میں ڈوبنے والے شخص کی نعش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی

21

اوکاڑہ،10اپریل(اے پی پی): چار روز قبل دریائے ستلج میں ڈوبنے والے 30 سالہ شخص محمد یعقوب سکنہ واسو سالمکا جو بھینسوں کو دریا پار کرواتے ہوئے ڈوب گیا تھا کی نعش کو تلاش کر لیا گیا۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے  چار روز مسلسل سرچ آپریشن کر کے نعش کو تلاش کیا ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔