ملتان : آر پی او سید خرم علی کی شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کی

39

ملتان، 10 اپریل (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کے گھر آمد،شہید کے ورثاء سے ملاقات  کی اور فاتحہ خوانی  سمیت درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

آر پی او نے کہا کہ شہید نے اپنی جان دے کر عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا ، شہداء کے خون سے امن کے دیپ روشن ہیں ۔

سید خرم علی نے کہا شہداء کی قربانیاں ہم سب کے لیے قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کے ورثاء کو ہر طرح کی مدد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ  شہدا کی قربانیوں سے پولیس کا مورال بلند ہے۔