ملتان، 16 اپریل (اے پی پی): ملتان میں کوروناایساوپیزکیخلافورزیکرنیوالوںکےخلاف کاروائی کے دورانایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور نشتر روڈ اور اللہ شافی چوک کے علاقے میں ایک ہوٹل اور دو سنوکر کلب سیل کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر1لاکھ 29ہزار500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ بغیر ماسک سواریاں بٹھانے پر7بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہےاور بس مالکان کو 19 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔











