ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں خدا کے فضل کرم سے قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو

100

اوکاڑہ،29اپریل (اے پی پی): ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں قیدیوں کے لیے گئےکرونا ٹیسٹوں  میں کوئی بھی پازٹیوکیس منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ہمارے پاس جتنے بھی قیدی ہیں ان کو ایس او پیز کے مطابق ماسک ، سینیٹائزر  اور بار با ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کروایا جاتا ہے۔یہ انکشاف سپرینٹنڈٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ریاض احمد خان نے اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہباز شاہین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نویداختر، سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد، فخر مجیدوائس چیئرمین او پی سی اور ملک غلام نبی سکریٹری نشر واشاعت  بھی  موجود تھے۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ریاض احمد خان نےبتایا کہ حکومت نےماہ رمضان میں قیدیوں کی  سحری اورافطاری کے لئے جو خصوصی پیکج دیا اسکےتحت قیدیوں کو سحری میں معیاری کھانے کے ساتھ انڈے، چائےجبکہ افطاری  میں سیب،کیلے،کھجوریں،  دودھ، اشکنجبین وشربتاور شیڈول مینو کے مطابق  معیاری کھانا فراہم کیا جاتاہے اسی طرح بارکوں میں نماز تراویح ادا کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس 1233 قیدی جن میں 13 کمسن 16 عورتیں اور5 شیرخوار بچے جنکو ایس او پیز کے مطابق رکھا گیا ہے۔