نے مالی سال 2020-21 کے لیے مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

45

 

ساہیوال، 29 اپریل( اے پی پی): ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی ساہیوال نے مالی سال 2020-21 کے لیے مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ ریگولر گزارہ الاؤنس کے 3605 مستحقین 9 ہزار روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 166 افراد 12 ہزار روپے  وصول کریں گے۔ یہ بات چیئرمین ضلعی زکوٰةکمیٹی چودھری عمران احمد کمبوہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر 8257 سے پیغام موصول ہو گا جس پر وہ اپنے قریبی یو۔ بی۔ ایل اومنی سنٹر / دوکان / فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سروس چارجز ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی ساہیوال نے یو۔ بی۔ ایل اومنی کو ادا کر دیے ہیں۔