ضلعی انتظامیہ کے افسران کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف  کریک ڈاون جاری

39

ملتان، 10مئی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے افسران کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف  جاری کریک ڈاؤن میں

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ14 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور 26 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے  جبکہ پچاس فیصد سے زائد پسنجر سوار کرنے پر7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 2لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاک فوج، رینجرز اور پولیس،  ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیموں نے ریلوے اسٹیشن، جنرل بس اسٹینڈز اور شہر کی معروف مارکیٹوں میں  گشت کی۔