ملتان، 02 جون (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن سکول میں نرسری سے پانچویں کلاس تک 50 سے زائد ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں کلاس پری نرسری میں فرسٹ پوزیشن توقیر، کلاس نرسری میں فرسٹ پوزیشن آصف عاشق نے حاصل کی ۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق کلاس ون میں پہلی پوزیشن نادر حسین، کلاس دوئم میں پہلی پوزیشن امین منیر، اور پانچویں کلاس میں فرسٹ پوزیشن شاہد حقنواز نے حاصل کی فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے، بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
سکول انچارج محمد سمیع احمد نے چائلڈ پروٹیکشن سکول کی کارکردگی اور بچوں کو دی جانے والی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بریفننگ دی۔
تقریب کی مہمان خصوصی ضلعی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ و فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید تھے۔