ملتان، 02 جون (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں سنگین مقدمات کی تفتیش کے مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
آر پی او نے کہا کہ قتل کے زیرتفتیش مقدمات کے سراغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اشتہاری اور مفرور ملزمان کے سراغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے۔
سید خرم علی نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دیں اور کہا پراپرٹی کے زیرتفتیش مقدمات کو جلد ٹریس کریں مال مسروقہ جلد برآمد کرائیں۔
کرائم میٹنگ میں سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ اور ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی بھی شریک ہوئے۔