بورے والا ، 02 جون (اے پی پی ): ڈی سی وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں ورلڈ بنک کےپنجاب سٹیزن پروگرام کے تحت ضلع بھر کی 1ارب 36 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں میونسپل کارپوریشن بورے والا کے لئے میونسپل سروسسز کی 80 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں جبکہ میونسپل کمیٹی وہاڑی کے لئے56 کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب سٹیزن پروگرام کے تحت واٹر سپلائی، سیوریج،کارپٹڈ روڈز، پارکس، سٹریٹ لائٹس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر ٹرٹیمنٹ کے منصوبے شامل ہیں جبکہ پنجاب سیٹزن پروگرام سے میونسپل کارپوریشن بورے والا کیلئے 16کروڑ روپے سےجدید مشینری بھی خرید جائے گی جس سے میونسپل سروسسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، پنجاب سیٹزن پروگرام کے ڈپٹی پروگرام ڈائر یکٹر محمد افتخار رسول، پنجاب سیٹزن پروگرام کے سینئر پروگرام آفیسر چوہدری محمد عاشق بھی موجود تھے۔