سکھر،08جون (اے پی پی): ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد62 ہوگئی اور 100 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 10 افرادکی حالت تشویشناک ہے،ٹرین کے ملبے تلے پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن دوسرے روزبھی جاری ہے،پاک فوج کے جوان اور رینجرزاہلکارامدادی کارروائیوں اور ریسکو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنرگھوٹکی عثمان عبداللہ کا کہنا ہے کہ اب تک حادثہ میں 62 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ ریلوے انجن کے نیچے ابھی تک بوگیوں میں کچھ لوگ دبے ہوئے ہیں۔100 افراد زخمی ہیں جن میں 10کی حالت تشویشناک ہے۔شدید زخمیوں کو پنوعاقل فوجی چھاونی میں اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایدھی مرکزسکھرکے انچارج گل مہرکے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں میرپور ماتھیلو،ڈھرکی،اوباڑو اور رحیم یارخان منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افرادوں کی 35 میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کی اور بعد میں ہسپتالوں سے ان کے آبائی گاو ¿ں مفت ایدھی ایمبولینسزز کے ذریعے پنجاب کے مختلف علاقوں فیصل آباد، لودھراں، وہاڑی،جھنگ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگ روانہ کی گئی ہیں۔باقی جن میتوں کے ورثاءابھی تک نہیں آئے وہ میتیں اوباڑو ہسپتال سے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے رحیم یارخان سرد خانہ میں منتقل کی گئی ہیں۔