ملتان، 9 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شجاع قطب بھٹی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کا اچانک دورہ ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبہ جات سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ہوسٹل کا معائنہ بھی کیا ۔
اس کے علاوہ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اور ادارہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں، ڈی جی نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو بھی مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔